اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ستّر ایٹمی سائنس دانوں اور ماہرین پر مشتمل گروپ نے ایک بیان جاری کر کے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس بیان میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کو ایک مضبوط اور پائیدار معاہدے نیز ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی کوششوں کی ایک کڑی قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان میں دنیا کی سلامتی کے تمام اہداف کو مدنظر رکھا گیا ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے ایسے معاہدے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے جس میں مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن ہو۔ ان ایٹمی سائنس دانوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاہدے پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے اور اس کے مندرجات کی مکمل طور پر پابندی کئے جانے کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169