اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پہلی مقاومتی علماء الاینس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے مفتی اعظم ’’شیخ نیفوالا اشرف ‘‘نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف صیہونی میڈیا پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم اتحاد کا تحفظ اور اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نےکہاکہ ماضی کےمقابلے میں اثرحاضر میں مسلمانوں کو اتحاد ویکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔
اسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے معروف عالم دین شیخ عقیل الخادمی نے صیہونیت کو مسلمانوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر صیہونی جارحین نے جو ناجائیز قبضہ کررکھا ہے ان علاقوں کو آزاد کرانے کیلئے مسلمانوں کو جدوجہد کرنےکی ضرورت ہے ۔
لبنان سے موصلہ رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت بیروت میں پہلی مقاومتی الائنس کانفرنس ’’اتحاد برائے فلسطین ‘‘کا کل سے آغاز ہوا جس میں 43 ممالک سے 120 معروف علماءنے شرکت کی ۔
اس کانفرنس کا مرکزی محور مسئلہ فلسطین کی بارے میں عالمی اسلا م کا اتحاد اور یہ دورزہ کانفرنس کل سے بیروت میں شروع ہو ئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲