اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے تہران میں دوسرے ممالک کے فوجی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی مراکز کے معائنہ کا امریکی اور مغربی ممالک کا مطالبہ غیر قانونی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ ایرانی فوجی مراکز سے جاسوسی کرنے کی غرض سے کیا جارہا ہے۔
جنرل حاجی زادہ نے حضرت امام حسین (ع) کی ولادت باسعادت، حضرت عباس کی ولادت با سعادت اور حضرت امام زین العابدین کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں عالمی سامراجی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ایران کا مقابلہ صرف صدام معدوم سے نہیں تھا بلکہ بالواسطہ امریکہ کے ساتھ مقابلہ تھا اور امریکہ جب فوجی محاذ پر ناکام ہوگیا تو اس نے ایران کے مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا۔
حاجی زادہ نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں اپنے فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت کسی کو نہیں دےگا اور نہ کوئی ملک اپنے فوجی مراکز کے معآئنے کی اجازت کسی کو دیتا ہے اور امریکہ کا یہ مطالبہ غیر قانونی مطالبہ ہے اور اس مطالبے سے لگتا ہے کہ امریکہ ایران کے فوجی مراکز کی جاسوس کرنا چاہتا ہے۔
.......
/169