اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے جس میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکان کا جائزہ لیا گیا لیکن افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی جاری رہنے کے مسئلے پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلاف دور نہ ہو سکا- افغانستان کی حکومت نے ان مذاکرات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے- افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہو گا-
.......
/169