اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ "ریاض اجلاس" کا یمنیوں اور ان کے درمیان جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے-
یمن کی سیاسی پارٹیوں نے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی ملک میں مذاکرات میں شریک نہیں ہونگی جس نے یمن پرحملوں میں شرکت کی ہے- یمن کی سیاسی پارٹیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاض کانفرنس کا یمن سے کوئی تعلق نہیں ہے- یمن میں قومی مذاکرات میں شریک سیاسی پارٹیوں نے کہا ہے کہ یمن میں سیاسی عمل کو جاری رکھنے کا واحد راستہ آپسی مذاکرات ہیں-
یمن کی تمام با اثر سیاسی پارٹیوں نے کہا ہے کہ ریاض میں جاری کانفرس کا یمن کے عوام اور کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ہرگز جارح ملک میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گی-
یمن کی سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ ہم کسی کو بھی یمن کے اقتدار اعلی کے منافی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یمن کی سیاسی پارٹیوں نے کہا ہے کہ یمن پر جارحیت کا بنیادی ھدف، اقوام متحدہ کی نگرانی میں جاری مذاکرات کو ناکام بنانا تھا-
.......
/169