اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے صدر پرناب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کو دہشت گردوں کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے انہیں پاکستان، ہندوستان اور دیگر پڑوسی ممالک کی مدد و تعاون کی ضرورت ہے۔ محمد اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان، دہشت گردی کے خلاف میدان جنگ بنا ہوا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تمام ہمسایہ ممالک اس جنگ میں حکومت افغانستان کا ساتھ دیں۔
.......
/169