اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی زیرکمان عرب اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز شہر عدن کے ایک رہائشی علاقے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں اٹھارہ بےگناہ افراد شہید اور سینتالیس دیگر زخمی ہوگئے- اس طرح یمن پر چھبّیس مارچ سے سعودی عرب کی زیرکمان عرب اتحادیوں کے جنگی طیاروں کے شروع ہونے والے حملوں میں اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد بے گناہ عام شہری شہید اور چھے ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوچکے ہیں-
.......
/169