27 اپریل 2015 - 13:19
ایران کے خلاف پابندیاں، امریکی کانگریس کا نیا منصوبہ

امریکی کانگریس نے ایک نیا ورکنگ گروپ قائم کیا ہے جس کو منجمد اثاثوں تک ایران کی دسترسی کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا مشن سونپا گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چونکہ ایران ممکنہ طور پر ایک سو تیس ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی کے بعد ان کو حزب اللہ جیسے گروہوں کے لئے خرچ کرسکتاہے لہذا امریکی ایوان نمائندگان کی مالی سروسز کی کمیٹی نے ایران کےخلاف نئے اقدامات انجام دینے کے مقصد سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق ان اقدامات میں کمپنیوں کے پیسے منتقل کرنے والے ایرانی افراد اور فرنٹ کمپنیوں کےنام بلیک لسٹ میں قرار دینا شامل ہے-
ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکین کانگریس دوسرے مسائل کو بھی ایٹمی مذاکرات میں اٹھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں حالانکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جو مذاکرات ہو رہے ہیں ان میں صرف ایٹمی معاملے کو زیر بحث لایا جارہا ہے-

.......

/169