26 اپریل 2015 - 21:49
ترکی کی جانب سے شام میں دہشتگردی کو فروع دینے کی کوشش

ترکی کی ایک جماعت نے دہشتگردی کی، انقرہ سے دمشق برآمدات کے حوالے سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وطن پارٹی کے سربراہ "دوغو پرینچک" نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ترکی، شام میں دہشتگردی کو فروع دے رہا ہے اور ترکی کی حکومت، ان دہشتگردوں کی ہمہ جہتی مدد کررہی ہے جو شامی عوام کے خلاف برسرپیکار ہیں- انھوں نے کہا ہے کہ حکومت ترکی کی پالیسیاں، شام کی تباہی اور ترکی کی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا باعث بنی ہیں-

انھوں نے کہا کہ انقرہ کی پالیسیوں سے خاص طور سے شام سے ملنے والے ترکی کے سرحدی علاقوں کی معیشت تباہ ہورہی ہے-
پرینچک نے اعلان کیا کہ ترکی کی حکومت کی پالیسیوں سے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ ایران، عراق اور شام کے ساتھ ترکی کی دوستی کا ماحول ختم ہوا ہے اور یہ پالیسیاں، عملی طور پر موقع پرست طاقتوں کے مفاد میں موثر واقع ہوئی ہیں-

.......

/169