26 اپریل 2015 - 17:45
ایمنسٹی انٹرنیشنل: شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کیا جائے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں بحرین کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کی فوری طور پر رہائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو زیرحراست رکھے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ان کی غیر مشروط اور فوری رہائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ بحرین میں جمعیت الوفاق کے سربراہ کو صرف پرامن مظاہروں کی اپیل کرنے کی بناء پر حراست میں لیا گیا ہے- ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ان کی گرفتاری سے شیخ علی سلمان کے افکار کو قید کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنے بیان میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادی بیان اور انسانی حقوق کے قوانین کا خیال رکھے اور شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کردے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲