اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے الانبار میں داعش کے ہاتھوں 50 سکیورٹی اہلکاروں کے سر کاٹنے کے بعد عراقی وزير دفاع کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خالد العبیدی نے عراقی فورسز اور رضاکار دستوں کو بر وقت ہتھیار فراہم نہ کرنے کی بنا پر داعش نے عراقی فورسز کو اغوا کرکے ان کے سر کاٹ دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ داعش نے صوبہ الانبار کے علاقہ الثرثار میں 50 سکیورٹی اہلکاروں کے سر کاٹ دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169