25 اپریل 2015 - 11:28
یمن پر سعودی جارحیت، اس کے لئے شکست: شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمن کے مظلوم عوام کے خلاف سعودی جارحیت شکست سے دوچار ہوئی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یمن پر آل سعود کی جارحیت ایک نئی اور خطرناک بدعت ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سعودیوں نے یمنی عوام کی جانب سے اپنی سلامتی کو لاحق خطرات یا ملت یمن کی حمایت جیسے بےبنیاد اور فضول بہانوں کے ذریعے یمن پر حملہ کیا، لیکن کیا کوئی عقلمند انسان اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ کسی قوم کی حمایت کے لئے اس کا قتل عام کیا جائے۔ شیخ نعیم قاسم نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا یمن کے مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کو جنہیں اپنے ملک میں کوئی مقبولیت بھی حاصل نہیں ہے، اقتدار میں واپس لانے کے لئۓ عوام کا قتل عام جائز ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بہرحال سعودی عرب نے یمن پر حملہ کیا اور کچھ عرصے کے بعد اپنے ہوائی حملوں کو بند کرنے کا اعلان کر کے دراصل یمنی عوام کے سامنے اپنی شکست کا اعتراف کر لیا۔ شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا کہ سعودی عرب نے یمن میں امید کی بحالی کے مرحلے کا اعلان کر کے، اس ملک پر نئی جارحیت کی کوشش شروع کر دی ہے-

.......

/169