24 اپریل 2015 - 16:51
اقوام متحدہ: شامی فریقوں کو جنیوا میں مذاکرات کی دعوت

اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اس ادارے کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے شام کے بحران کے حل کے لئے شامی حکومت اور مخالف گروہوں کو آئندہ مہینے ایک علحدہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اس ادارے کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے شام کے بحران کے حل کے لئے شامی حکومت اور مخالف گروہوں کو آئندہ مہینے ایک علحدہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان احمد فوزی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی میسٹورا شام کے ہر اہم گروپ سے چار سے چھ ہفتے کے اندر سوئیزر لینڈ میں الگ الگ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں- ڈی میسٹورا ، جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس سلسلے میں بیان دیں گے- فوزی خاطر نے کہا کہ داعش اور النصرہ دہشتگرد گروہ کے علاوہ کہ جنہیں اقوام متحدہ نے دہشتگردقراردیا ہے، تمام بڑے گروپوں اور علاقے کی موثر قوتوں کو ان مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے- انھوں نے کہا کہ ایران کو بھی مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے- شام میں اقوام متحدہ کے نمائندے"ڈی میسٹورا" بحران شام کے سلسلے میں دو سال قبل ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں، منظور ہونے والے منصوبے پر عمل در آمد کی کوشش کر رہے ہیں- اگر اس منصوبے پر عمل درآمد ہوجائے تو شام میں تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے- بحران شام کے حل کے لئے اقوام متحدہ کا مجوزہ منصوبہ، ایک ایسی بااختیار عبوری حکومت کی تشکیل پر مشتمل ہے جس میں موجودہ حکومت اور مخالفین کے ساتھ ہی تمام جماعتیں شامل ہوں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲