اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے روزنامہ السفیر نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لبنان میں صیہونی حکومت کی خفیہ کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسی پالیسی کے تحت صیہونیوں نے لبنان کی سرحد کے پاس خاص طور پر صیہونی کالونی مسکفعام اور شبعا اور کفرشوبا کی مقبوضہ پہاڑیوں کے درمیان واقع علاقے میں بڑی تعداد میں جاسوسی کے جدید ترین آلات و وسائل نصب کر دیے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے ایسی فوجی فنی پورٹیبل ورکشاپس لبنان کی سرحد کے قریب بھیجی ہیں جن کا کام جاسوسی مشینوں کی تنصیب اور ان کی نگہداشت کرنا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاسوسی اور خفیہ کارروائی کے یہ آلات و وسائل کفرشوبا اور شبعا کی پہاڑیوں بالخصوص فشکول، العلم، رمثا اور نبع صبیح کے قریب نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ رویسہ العالم اور جبل الشیخ کے جاسوسی مراکز میں موجود جاسوسی آلات کو جدید بنایا جا رہا ہے-
.....
/169