اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر انور حمہ امین نے بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ اگلے چند مہینوں کے دوران ایف سولہ جنگی طیارے عراق کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
یہ طیارے اور تربیت حاصل کرنے والے پائلٹ بارہ جولای کو عراق پہنچ جائیں گے۔ عراقی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ جنگی طیارے فوری طور پر داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کئے جائیں گے۔ انور حمہ امین نے ان طیاروں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے پیر کے دن حکومت سے درخواست کی کہ امریکہ کو دی گئی ایف سولہ جنگی طیاروں کی رقم واپس لی جائے، کیونکہ امریکہ نے ان طیاروں کی فراہمی کے سلسلے میں اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲