22 اپریل 2015 - 22:32
سعودی جارحیت بند ہوتے ہی تیل کی قیمت میں کمی

یمن کے خلاف سعودی فوجی جارحیت بند کئے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف فوجی جارحیت بند کئے جانے پر مبنی سعودی عرب کے اعلان کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی آنے سے، تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مانگ کے پیش نظر تیل کی منڈیوں میں قیمتیں دوبارہ اوپر آنے کا کافی امکان ہے- سعودی عرب نے منگل کی رات اعلان کیا ہے کہ وہ یمن پر اپنے حملے بند کررہا ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی ہے- اس سے قبل امریکہ کی جانب سے تیل کی پیداوار کا عمل سست پڑجانے اور مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کی بناء پر اپریل کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں دس ڈالر تک اضافہ ہوگیا تھا مگر منگل کی رات سے تیل کی قیمتیں کم ہونا شروغ ہوگئی ہیں- بتایا جاتا ہے کہ امریکی تیل کی قیمت، جس میں منگل کے روز ایک اعشاریہ دو سات ڈالر کی کمی آئی تھی، بدھ کے روز ستّاون سینٹ کی مزید گرگئی- بتایا جاتا ہے کہ "نارتھ سی" کے تیل کا سودا اکسٹھ اعشاریہ اکیاون ڈالر پر ہوا- امریکہ کا خام تیل بھی اڑسٹھ سینٹ کی کمی کے ساتھ پچپن اعشاریہ نو تین ڈالر پر فروخت ہوا-

.......

/169