اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے مشترکہ اجلاس میں ایران اور بلغاریہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے- اجلاس میں شریک دونوں ملکوں کے حکام نے ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کی ضرورت پر تاکید کی- اس اجلاس میں خاص طور سے دونوں ملکوں کے درمیان بحری ٹرانسپورٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ررواں سال کے اختتام تک تشکیل دینے، نیز آئی ایم او میں ایران کی نامزدگی اور اسی طرح ایران سے یورپ بحری ٹرانسپورٹ کے مقصد سے نئے بحری راستوں پر غور کئے جانے پر بات چیت کی جا سکتی ہے- واضح رہے کہ دونوں ملکوں کا تہران میں شروع ہونے والا یہ اجلاس، جمعرات کے روز تک جاری رہےگا-
.....
/169