اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اس پیغام میں کہا ہے کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ یمن میں جلد از جلد انسان دوستانہ امداد کی فراہمی اور تمام پارٹیوں پر مشتمل ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو جائے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام کو ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں تک کوششیں رنگ لائیں گی اور یمن میں جنگ بندی برقرار ہو جائے گی۔
.......
/169