21 اپریل 2015 - 11:29
ایران حوثی گروہ کی کمان نہیں کررہا ہے: امریکہ

امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران حوثیوں کو کنٹرول اور ان کی کمان نہیں کر رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برناڈیٹ میہن نے ایک انٹرویو میں سعودی عرب اور مغربی ممالک کے سربراہوں کے ان دعووں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت انصاراللہ تحریک کے ارکان کی حمایت کر رہا ہے۔

برناڈیٹ میہن نے امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ آج بھی ہمارا اندازہ یہ ہے کہ ایران حوثی عوامی تحریک کی کمان اور ان کو کنٹرول نہیں کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ہفنگٹن پوسٹ نے امریکا کے بعض انٹیلی جنس حکام کے بیانات کی جانب بھی اشارہ کیا ہے جن میں ایران کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے دعووں کی تردید کی گئی ہے۔

اس اخبار میں شایع شدہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے انٹیلی جنس حکام نے کئی مہینے پہلے خبردار کیا تھا کہ یمن کی صورتحال دعووں کے برخلاف اس ملک کا ایک اندرونی مسئلہ ہے، ایران اور بعض عرب ممالک کی نیابتی جنگ کا میدان نہیں ہے-

.......

/169