21 اپریل 2015 - 10:52
یمن؛ آئندہ چند گھنٹوں میں جنگ بندی کا امکان

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین عبد اللہیان نے شام اور سوئٹزرلینڈ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں سعودی عرب، یمن پر جاری اپنے حملوں کو بند کر دے گا۔

واضح رہے کہ ایران، شام اور سوئٹزرلینڈ کے نائب وزرائے خارجہ کی بین الاقوامی طریقہ سے شام میں انسان دوستانہ امداد رسانی کے لیے طریقہ کار تلاش کرنے پر تہران میں میٹنگ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲