21 اپریل 2015 - 09:14
ایران کی مسلح افواج، ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت مالا مال ثقافت اور ممتاز دانشوروں کے بیش بہا علم و دانش پر استوار ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت مالا مال ثقافت اور ممتاز دانشوروں کے بیش بہا علم و دانش پر استوار ہے اور ہمیں کسی غیر روایتی ہتھیار کی ضرورت نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے پیر کی رات کو یوم افواج کی مناسبت سے تہران میں تینتیس ملکوں کے فوجی اتاشیوں کے اجتماع میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوے کی رو سے انسانی اصولوں کے منافی ہے، کہا کہ ایران کی مسلح افواج، ایمان کی قوت اور مقامی اور جدید ہتھیاروں کی طاقت سے ہر قسم کی جارحیت کا دفاع کرنے پر قادر ہیں۔ جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا کہ مشرق وسطی کا علاقہ دنیا کا ایک حساس ترین علاقہ شمار ہوتا ہے جو اس وقت پراکسی وار اور انتہا پسندی کی جنگ میں الجھا ہوا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ القاعدہ، داعش اور جبھۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ بعض ایسے ملکوں کے اکسانے پر جو بظاہر انسانی حقوق کے دفاع کا دم بھرتے ہیں، انسانیت کے خلاف کھلی بربریت انجام دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲