اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پیر کے روز مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعا میں ایران کے سفارتی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
انہوں نے اس حملے کے حوالے سے خبروں اور رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایران کے سفارت خانے کے قریب ایک راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے دھماکے سے سفارت خانے کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔
ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران، سفارتی علاقوں اور سفارتکاروں پر حملے اور یا ان کی سلامتی کو لاحق خطرے کو عالمی کنوینشنوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتا ہے اور اسی بنیاد پر وہ، سفارتی طریقوں سے ضروری کاروائی کرے گا۔
.......
/169