18 اپریل 2015 - 17:08
سرینگر؛ سکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ، ۱۶ سالہ جوان جانبحق + تصاویر

سرینگر کے علاقے نارہ بل میں احتجاجی مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر کے علاقے نارہ بل میں احتجاجی مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نارہ بل میں علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی گرفتار کیخلاف ہو رہے احتجاج میں مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم شروع گیا جس کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشتعل نوجوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے سہیل احمد ساکن گھاٹ نارہ بل نامی16سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد بھی ہوئے مظاہروں میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲