اہل بیت(ع) نیاز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر ملت یمن کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے-
یمن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل نے سعودی عرب کی درخواست پر یمن کے خلاف جاری ہونے والی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ردعمل میں ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے یمنی قوم کے حقوق کو نظرانداز کیا ہے- اس بیان میں مستعفی صدر منصور ہادی کے ہاتھوں پامال ہونے والے یمنی عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے عوامی جدوجہد، اور سعودی عرب، تکفیریوں اور القاعدہ دہشتگرد گروہ کے مظالم کی جانب اشارہ کیا گیا ہے- سلامتی کونسل کی قرار داد میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی اور انصاراللہ کے دیگر دو رہنماؤں پر عائد کئے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کیا گیا ہے- اس بیان میں آیا ہے کہ سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد ظالم کی حمایت میں جاری ہوئی ہے اور اس میں مظلوم کے بجائے جلاد کا دفاع کیا گیا ہے جس سے بحران میں اضافہ ہو گا- عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل نے یمن کے تمام دوست اور برادر ممالک سے اپیل کی ہے کہ یمنی عوام کی خواہش اور ارادے کا احترام کریں اور اس کے مدنظر آپشن کا ساتھ دیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲