17 اپریل 2015 - 11:12
آل خلیفہ کی جارحانہ پالیسیاں، فارمولہ ون کار ریس کے خلاف احتجاج

بحرینی عوام، آل خلیفہ کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے باوجود فارمولہ ون کار ریس کے انعقاد کے خلاف آج جمعے کو مظاہرے کر رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی عوام، آل خلیفہ کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے باوجود فارمولہ ون کار ریس کے انعقاد کے خلاف آج جمعے کو مظاہرے کر رہے ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین کی انقلابی شخصیتوں نے عوام سے فارمولہ ون کار ریس کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے- قابل ذکر ہے کہ فارمولہ ون کار ریس آج بروز جمعہ بحرین میں شروع ہو رہی ہے- بحرینی عوام کو فارمولہ ون کار ریس کرانے والی انتظامیہ کی جانب سے آل خلیفہ کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کو نظر انداز کئے جانے پر اعتراض ہے-جعمے کے روز بحرین میں ہونے والے مظاہروں کا عنوان ہے" خونی فارمولہ منظور نہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲