17 اپریل 2015 - 02:50
عراق، قبائلی اور عوامی رضا کار فورس کو مسلح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈمپسی

امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور اس ملک کی مسلح افواج، قبائل اور رضاکار فورس کو مسلح کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈمپسی نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج اور حکومت قبائل اور رضاکار فورسز کی بھرتی اور اسے مسلح کرنے کی توانائی رکھتی ہے- ڈمپسی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ عراق کی سرکاری، غیر سرکاری، سیاسی اور سیکورپی شخصیات اس سے پہلے کہہ چکی ہیں کہ امریکہ، تکریت سمیت مختلف شہروں میں داعش دہشتگردوں کی حمایت کرتا رہا ہے- واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچے ہیں جہاں وہ، اس ملک کے مختلف اعلی حکام سے ملاقات کریں گے-

.......

/169