14 اپریل 2015 - 16:51
بوکو حرام نے ایک سال قبل اغوا کی گئی عورتوں اور لڑکیوں کو غیر اخلاقی کاموں پر مجبور کیا

بوکو حرام کی قید سے فرار ہونے والی لڑکیوں کا کہنا ہے وہاں انھیں فائر کرنا، بم سے حملہ کرنا بھی سکھایا گیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اغواء کی گئی لڑکیوں کا جنسی استحصال، زبردستی شادی اور حملوں میں شامل ہونے کی تربیت بھی دی جاتی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نائیجریا کی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ایک سال قبل اغوا کی گئی عورتوں اور لڑکیوں کو غیر اخلاقی کاموں کے ساتھ ساتھ حملوں میں شامل ہونے کیلئے بھی مجبور کیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نائیجریا کی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے ایک سال قبل اغوا کی گئی عورتوں اور لڑکیوں کوغیر اخلاقی کاموں کے ساتھ ساتھ حملوں میں شامل ہونے کیلئے بھی مجبور کیا تھا۔ نائیجریا کے ایک اسکول سے خواتین اور لڑکیوں کو اغواء کئے جانے کے واقعہ کو ایک سال گزر گیا۔ اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق بوکو حرام نے ایک سال قبل کم از کم 2 ہزار عورتوں اور لڑکیوں کو اغواء کیا تھا،جس میں کئی خواتین کو غیر اخلاقی کاموں کے ساتھ ساتھ لڑائی کیلئے ٹریننگ دی گئی۔ یہ رپورٹ بوکو حرام کی قید سے فرار ہوجانے والی لڑکیوں کے بیانات پر بھی مبنی ہے۔ بوکوحرام کی قید سے فرار ہونے والی لڑکیوں کا کہنا ہے وہاں انھیں فائر کرنا، بم سے حملہ کرنا بھی سکھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغواء کی گئی لڑکیوں کا جنسی استحصال، زبردستی شادی اور حملوں میں شامل ہونے کی تربیت بھی دی جاتی تھی۔

.......

/169