14 اپریل 2015 - 05:43
ایٹمی معاہدے کےساتھ ہی پانبدیوں کاخاتمہ ضروری: تخت روانچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ حتمی معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ ہی تمام پابندیوں کاخاتمہ ضروری ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکرت کار مجید تخت روانچی نے پیر کو تہران میں لاطینی امریکہ کے بعض ملکوں کے سفیروں سے ملاقات میں باہمی تعاون میں فروغ لانے کی ضرورت پر تاکید کی- مجید تخت روانچی نے کہا کہ عالمی سطح پر آنے والی تبدیلیوں اور لاطینی امریکہ میں اقتصادی توانائیوں سے تعاون کے مناسب مواقع فراہم ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ تعاون کے شعبے میں تعلقات میں بہتری لانے کے لئے قدم اٹھانا چاہیے- مجید تخت روانچی نے ایٹمی مذاکرات کی تازہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ تہران نے ایٹمی مذاکرات کے دوران واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ حتمی معاہدے پر ایران کی جانب سے عمل درآمد کے ساتھ ہی تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے- لاطینی امریکہ کے ملکوں نے لوزان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کو اہم، تاریخی اور کامیاب قرار دیا-

.......

/169