13 اپریل 2015 - 19:44
ڈاکٹر لاریجانی نے فلسطینی قوم کے لیے ہمہ جہت حمایت پر تاکید کی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے فلسطینی قوم اور صیہونی حکومت مخالف فلسطینی گروہوں کےلئے ہمہ جہتی حمایت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے روز تہران میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ ابو احمد فواد اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو میں، صیہونی حکومت کے مخالف فلسطینی گروہوں کے لئے ایران کی حمایت پر تاکید کی - ڈاکٹر علی لاریجانی ڈاکٹر علی لاریجانی اسلامی ملکوں کے درمیان جاری جھڑپوں کو عالم اسلام کے نقصان میں قراردیا اور یمن کے خلاف جاری حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو وسائل اور ذرائع، یمنی قوم کے خلاف استعمال کئے جارہے ہیں انھیں فلسطینی قوم اور فلسطینیوں کی امنگوں کی حمایت میں استعمال کئے جانے کی ضرورت تھی- اس ملاقات میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ ابو احمد فواد نے بھی فلسطینی عوام کے لئے ایران کی حکومت اور قوم کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینیوں کے لئے ایران کی مدد و حمایت نہ ہوتی تو آج اس سرزمین کی صورت حال کہیں زیادہ مسائل سے دوچار ہوتی- فلسطینی رہنما ابو احمد فواد نے یمن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف فوجی کاروائی، علاقے میں امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کے آگے بڑھائے جانے کے مترادف ہے- انھوں نے کہا کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور اصل کامیابی، یمنی قوم کو حاصل ہوگی- انھوں نے شام میں دمشق کے قریب یرموک کیمپ پر داعش دہشتگرد گروہ کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ، فلسطینی قوم کو نشانہ بنانے کی ایک بیرونی سازش کا نتیجہ ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲