13 اپریل 2015 - 19:26
سعودی عرب کو حزب اللہ کا انتباہ

حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن پر جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیر کے روز تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے داخلی امور میں مداخلت اور اس ملک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر بہت بڑی غلظی کی ہے اور اس ملک کو اس جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے- انھوں نے کہا کہ یمن پر حملہ ایک ایسا جرم ہے کہ جسے ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یمن میں اس وقت نسل کشی کی جارہی ہے اور یہ ایک بھیانک جرم ہے کہ جس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے- انھوں نے تاکید کی کہ یمن پر اس جارحیت کے، خود سعودی عرب کے اندر اور علاقے میں اس کے کردار پر بھی اثرات مرتب ہوں گے-حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور یمن پر جارحیت کرنا بند کرے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲