11 اپریل 2015 - 16:15
جدہ ایئرپورٹ واقعہ: مجرموں کے خلاف کاروائی

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام، جدہ ایئرپورٹ پر مجرمانہ فعل انجام دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ حسن قشقاوی نے اس سلسلے میں عمل میں لائے جانے والے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے سے واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی- ایران کے نائب وزیرخارجہ حسن قشقاوی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جدہ ایئرپورٹ پر دو ایرانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر بعض سعودی حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے، کہا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر مجرمانہ فعل انجام دینے والے اہلکار اس وقت حراست میں ہیں- سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ نے بھی ریاض میں ایران کے سفیر سے گفتگو میں دو ایرانی بچوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کو وحشیانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے دونوں اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے- قابل ذکر ہے کہ اٹھائیس مارچ کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس جانے کے لئے جدہ ایئرپورٹ پر موجود دو بچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور غیر اخلاقی و غیر انسانی برتاؤ کیا گیا- سعودی عرب میں اس قسم کے جرائم کے لئے انتہائی سخت قوانین وضع کئے گئے ہیں- اس سلسلے میں ایران کے قونصل خانے کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات سے قبل ہی جدہ ایئرپورٹ پر کی غیر اخلاقی حرکت کرنے والے دونوں اہلکاروں کی پہچان ہوجانے کے بعذ انھیں حراست میں لےگیا گیا تھا-

.......

/169