11 اپریل 2015 - 15:04
امریکہ اور کیوبا کے تعلقات نئے دور میں داخل

امریکی صدر نے کیوبا کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہونے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے پاناما میں لاطینی امریکہ کے ممالک کے سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے انقلاب کیوبا کے بعد پہلی مرتبہ اس اجلاس میں کیوبا کے نمائںدے کی شرکت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کیوبا کے ساتھ اپنے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کیا ہے ایسی حالت میں یہ اقدام کیوبا کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کا راستہ ہموار کرے گا- امریکی صدر نے آزادی اور انسانی حقوق کے دفاع، اور براعظم امریکہ اور پوری دنیا میں مساوات کے فروغ اور عدل و انصاف کا راستہ ہموار کرنے کے مقصد سے بلائے جانے والے اس اجلاس کو اہم قرار دیا-

.......

/169