اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوریہ نیوز کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے 300 عراقی قبائلیوں کا اجتماعی قتل کیا ہے۔
عراقی صوبہ الانبار کی شہری کونسل کے سربراہ نعیم الکعود نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے تین سو شہریوں کے سرقلم کردیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد میں بعض فوجی اور بعض غیر فوجی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲