8 اپریل 2015 - 15:06
امریکہ کا یمن کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

امریکہ نے سعودی عرب کو یمن کے عوام کے خلاف بربریت اور جارحیت جاری رکھنے کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو یمن کے عوام کے خلاف بربریت اور جارحیت جاری رکھنے کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ انٹونی بلِنکن نے یمنی عوام کے خلاف اتحادی ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے یمنی عوام اور انصار اللہ کو ایک سخت پیغام دیا ہے کہ سعودی طاقت کے زور پر یمن کو تہس نہس کر سکتا۔انٹونی بلِنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ نے یمن کے خلاف جنگ کے لئے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل بڑھا دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169