7 اپریل 2015 - 12:27
ایٹمی مذاکرات پر تل ابیب کے چراغ پا ہونے کی وجہ صیہونی حکومت کا غیر قانونی ہونا ہے

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، اپنا وجود غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ایٹمی مذاکرات کی مخالفت کررہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی: نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ایٹمی مذاکرات کی مخالفت کرکے قانونی حیثیت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے ایٹمی مذاکرات کی مخالفت، ان کے علط ادراک اور نادرست تخمینے کا نتیجہ ہے- انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مسلمانوں کی پناہ گاہ رہا ہے اور ایران کے مواقف، اسلام پر مبنی ہیں- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ رفسنجانی نے جنیوا مذاکرات اور لوزان کے مشترکہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر بعض ملکوں نے اپنے داخلی مسائل کے پیش نظر لوزان بیان کی وضاحت کرتے ہوئے آئندہ تین مہینوں میں ہونے والے حتمی معاہدے کے تعلق سے کچھ شکوک و شبہات پیدا کئے ہیں لیکن عالمی رائے عامہ، جان چکی ہے کہ اب تک جو ایران کے بارے میں کہا جاتا تھا وہ جھوٹ اور سیاسی اہداف کے لئے تھا اور اس کا سرچشمہ بغض و کینہ تھا-

.......

/169