5 اپریل 2015 - 19:07
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مقتدیٰ صدر سے کی ملاقات+ تصاویر

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے آج بروز اتوار کو عراق کی تنظیم ’’صدر‘‘ کے رہنما سید مقتدیٰ صدر سے نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے آج بروز اتوار کو عراق کی تنظیم ’’صدر‘‘ کے رہنما سید مقتدیٰ صدر سے نجف اشرف میں ملاقات کی۔
مقتدیٰ صدر اور سلیم الجبوری کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے پریس کانفرنس کی اور یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی ممالک سے علاقے میں امن و سکون کی فضا قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
سید مقتدیٰ صدر نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی لڑائی کا عراق سمیت دیگر ممالک میں سرایت کرنے کا خدشہ جاتا ہے لہذا اس فرقہ وارانہ جنگ کو جلد از جلد روکنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے داعش کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں نام نہاد عالمی اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی دخالت قابل قبول نہیں ہے اور امریکہ کے ساتھ تعاون ہماری ریڈ لائن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲