4 اپریل 2015 - 18:52
لوزان سمجھوتہ، علاقے میں ایران کے موثر کردار کا آئینہ

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ لوزان سمجھوتہ، علاقے میں ایران کے موثر کردار کا آئینہ دار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی سمجھوتہ، حق اور استقامت، حریت پسند قوموں کے عزم و ارادے ، رہبر انقلاب اسلامی ایران کے استقامتی منصوبے نیز مغرب سے وابستگی کی مخالفت کی کامیابی کا غماز ہے۔ العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ پابندیوں کے مقابلے میں بارہ سال استقامت و پائیداری کے بعد آخر کار ایران اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکہ سمیت بڑی طاقتوں کی رضا مندی اور موافقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور یہ کامیابی، علاقے میں ایران کے علم و سیاست اور بھرپور توانائی و صلاحیت کا حامل ہونے کی آئینہ دار ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ایران، اسرائیل کی بربریت اور تکفیری دہشت گردی کے خلاف استقامت کا ایک سمبل ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے مذید کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے شکر گذار ہیں کہ اس نے ہمیشہ ہماری حمایت کی ہے لیکن ہم سے آج تک کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ایران نے ہی ہمیں اسرائیل کے مقابلے میں آزادی کا راستہ فراہم کیا اور وہی باعث بنا کہ ہم اپنی آزادی اور عزت و شرف کا دفاع کرسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲