4 اپریل 2015 - 11:21
ایران کےایٹمی پروگرام پر سمجھوتا اچھا اور اس پر پیشرفت امید افزا ہے

امریکی صدر بارک اوبامہ نے لوزان میں ایران کے ایٹمی معاملے پر مذاکرات کی کمایابی کے بعد کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو اقتصادی پابندیوں سے نہیں روکا جاسکا لیکن موجودہ معاہدے کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی سخت کردی جائے گی ایران کےایٹمی پروگرام پر سمجھوتا اچھا اور اس پر پیشرفت امید افزا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے لوزان میں ایران کے ایٹمی معاملے پر مذاکرات کی کمایابی کے بعد کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو اقتصادی پابندیوں سے نہیں روکا جاسکا لیکن موجودہ معاہدے کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی سخت کردی جائے گی ایران کےایٹمی پروگرام پر سمجھوتا اچھا اور اس پر پیشرفت امید افزا ہے۔ معاہدےکےمطابق ایران کوایٹمی پروگرام محدود کرنا ہوگا،وہ پلوٹونیم بم نہیں بناسکےگا،کوئی مشتبہ چیز دیکھی تومعائنہ کیا جائے گا،عبوری سمجھوتے سے ہمارے مقاصد پورے ہوگئے،ایران کو یورینیم افزودگی کی شرح مقررہ حدتک لانی ہوگی۔جون تک اس معاہدےکی تفصیلات طےکرلی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دس سال تک ایران کوئی ایٹمی ری ایکٹرقائم نہیں کرسکے گا،معاہدے سے ایران پر سے تمام اقتصادی پابندیاں اُٹھائی جائیں گی،ایران کےایٹمی پروگرام پرسمجھوتا اچھا اقدام ہے ذرائع کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر اسرائیلی اور سعودی خیمہ میں عزا چھا گئی ہے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان اسرائیل اور سعودی عرب اتفاق نہیں چاہتے تھے اور انھوں نے اپنی طرف سے لوزان مذاکرات کو ناکام بنانے کی از حد کوششیں کیں جو ناکام ہوگئیں۔

.......

/169