اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بہّترسالہ لارڈ لامونٹ نے، جو دارالعوام کی بیس سال سے زیادہ رکنیت کے بعد انیس سواٹھانوے سے ہاؤس آف لارڈز کے رکن ہیں، ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھیں ایٹمی مذاکرات میں ہونے والے سمجھوتے پر خوشی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ایرانیوں اور ان کے درمیان اچھا پیغام جائے گا-
برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن نے مزید کہا کہ البتہ برطانوی حکومت، اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ محتاط قدم اٹھا رہی ہے لیکن امید ہے کہ ایران میں جلد ہی برطانوی سفارتخانہ پھر سے کھول دیا جائے گا-
لارڈ لامونٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی اورامریکہ کے صدر باراک اوباما نے اس سمجھوتے کے سلسلے میں بہت کوشش کی ہے، کہا کہ امریکہ میں اس مسئلے پر کچھ لوگ تنقید بھی کریں گے لیکن وہ کوتاہ فکر ہیں اوران کی کوئی سننے والا نہیں ہے-
.......
/169