2 اپریل 2015 - 17:31
مصر کے علاقے سینا میں فوجی دستے پر حملہ، دس فوجی ہلاک

شمالی مصر میں واقع علاقے سینا میں مسلح افراد نے اس ملک کے ایک فوجی دستے پر حملہ کرکے دس اہلکاروں کو ہلاک کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں مصری فوج کے گیارہ دیگر اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مصری ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تائید کی ہے۔ سن دو ہزار تیرہ میں سابق مصری صدر محمد مرسی کے انخلا کے بعد سے، مصری فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ حملے سینا کے علاقے میں موجود اس گروہ کی جانب سے کئے جارہے ہیں جس نے گذشتہ سال داعش دہشتگرد گروہ کے ساتھ بیعت کا اعلان کیا تھا۔

.......

/169