2 اپریل 2015 - 16:41
ایران مخالف امریکی سینیٹر اپنے عہدے سے برطرف

دو امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سینیٹر رابرٹ مننڈز اپنے خلاف عائد الزامات کے سبب اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رابرٹ مننڈز پر مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں- سینیٹر رابرٹ مننڈز، ایران کے خلاف جاری پابندیوں کے بڑے حامی اور سنیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے سابق سربراہ ہیں- ان کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے- ڈیموکریٹ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ مننڈز جمعرات کی شام تک اپنے فیصلہ کا اعلان کرنے والے ہیں- ایک اور ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ مننڈز عارضی طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔ مننڈز سنیٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں ڈیموکریٹ کے سینئر رکن کی حیثیت سے، ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق ایک جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے، حکومت کی کوششوں کے مسئلے پر امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ کانگریس کے تنازعے میں شریک تھے ۔ مننڈز کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو امریکی صدر کو اس بات کا پابند بنا رہے ہیں کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں طے پانے والے کسی بھی سمجھوتے کو کانگریس میں پیش کیا جائے اور کانگریس کی تہران کے خلاف عائد کردہ کسی بھی قسم کی پابندی کو، حکومت دو مہینے تک نظر انداز کرے۔

.......

/169