اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی ولادیمیر پوتین نے بدھ کے روز کہا کہ بریکس کے رکن ممالک، ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے عالمی تنازعے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں اور دنیا کے ملکوں کے امور میں کسی بھی طرح کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔
روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ بریکس کے ممالک بین الاقوامی مسائل کے بارے میں پہلے سے زیادہ ہم آہنگ موقف اپناتے ہوئے چند قطبی دنیا میں موثر کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ بریکس گروپ میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ان ممالک میں دنیا کی تقریبا نصف آبادی کے افراد بستے ہیں اور دنیا کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریبا تیس فیصد حصہ ان ملکوں میں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔
/169