1 اپریل 2015 - 15:51
ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات میں اچھی پیشرفت کا اعلان

سوئیزر لینڈ کے شہر لوزان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نےنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جاری مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئیزر لینڈ کے شہر لوزان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نےنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جاری مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ مذاکرات آج ( بروز بدھ) بھی جاری رہیں گےاکثر موضوعات حل اور مشخص ہوگئے ہیں اور آج معاہدے کے متن کی تحریر اور مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کرنے کا بھی امکان ہے۔

.......

/169