31 مارچ 2015 - 09:47
یمنی پناہ گزین کمیپ پر سعودی حملے، 40 جاں بحق

یمن کے صوبے حجت میں، یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر سعودی عرب کے پیر کے روز کے حملوں میں چالیس جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن کے صوبے حجت کے علاقے" حرض" پر پیر کے روز سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جاری ہے۔ یمنی نیوز ایجنسی خبر کی رپورٹ کےمطابق سعودی جنگی طیاروں نے یمنی پناہ گزینوں کے دو کیمپوں پر حملہ کئے جس کے نتیجے میں چالیس نہتے اور بے گناہ شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ شمالی یمن کا حرض علاقہ، سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے ان کیمپوں پر چار مرتبہ بمباری کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ بیشتر لاشیں بکھر گئی ہیں اور مرنے والوں کی شناخت دشوار ہوگئی ہے۔

.......

/169