اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بعض عرب ویب سائٹوں منجملہ عمران پریس نے لکھا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فوجی کاروائی میں حصہ نہ لینے کے باعث مذکورہ مصری پائلٹ کا کورٹ مارشل کیا جارہا ہے- اس مصری پائلٹ نے یمنی عوام کے خلاف جاری حملوں میں اپنی عدم شرکت کی وجہ بیان کرتےہوئے کہا ہے کہ میں نے فضائیہ میں بھرتی لی ہے اور پائلٹ کا کورس کیا ہے تاکہ اسرائیل پر بمباری کروں نہ کہ یمن پر۔ قابل ذکرہے سعودی عرب نے اپنے بعض عرب پٹھو ممالک کے ہمراہ چھبیس مارچ کی رات سے یمن پر حملے شروع کئے ہیں۔ آل سعود کی جارحیت میں درجنوں یمنی باشندے شہید ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی مداخلت سے بحران مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ یمن میں عوامی تحریک انصار اللہ عوام کی حمایت سے انقلاب کو آگے بڑھا رہی ہے لیکن سعودی عرب اس راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
.......
/169