اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی میں سینٹرل زون پولیس نے 26 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر بلال چنگاری اور رینجرز پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سینٹرل زون پولیس نے بلال کالونی، اجمیر نگری، شاہراہ نور جہاں، حیدری اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 64 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی گلبرگ فیصل نور کا کہنا ہے کہ بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 26 افراد کے قتل میں ملوث بلال چنگاری کو گرفتار کیا ہے جبکہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا نے 4 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔ شاہراہ نور جہاں پولیس نے رینجرز پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کی نشاندہی پر اہم دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سینٹرل زون پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 54 غیر ملکی باشندوں کو بھی گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲