30 مارچ 2015 - 14:18
افغانستان: کئی شہروں میں آپریشن، دسیوں طالبان ہلاک

افغانستان کی داخلہ اور دفاع کی وزارتوں نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اٹھائیس طالبان ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ پکتیا، فراہ، غزنی، قندھار، زابل، میدان وردک، ہرات اور ہلمند صوبوں میں افغان فوج کی کارروائیوں میں سترہ طالبان ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے- افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی نے بھی کہا ہے کہ افغانستان کے چھے صوبوں میں فوج کی کارروائیوں میں گیارہ طالبان ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں- افغان فوج نے ان کارروائیوں کے دوران سڑک کنارے نصب پچھتر بموں کو پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا اور ہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد بھی قبضے میں لے لی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲