اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے عھدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے تین صوبوں میں فوج کی کارروائیوں میں پندرہ طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ سات کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں دو افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ کابل میں فوجی حکام کے مطابق فوجی ماہرین نے ان کاروائیوں کے دوران سڑک کے کنارے نصب کئے جانے والے انیس بم اور بارودی سرنگیں ناکارہ بنادیں۔ افغاںستان میں حالیہ دنوں میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ طالبان نے افغان فوج کے ان دعوؤں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲