28 مارچ 2015 - 19:07
تکریت کی آزادی میں داعش مخالف اتحاد کا کوئی کردار نہیں

عراق کی البدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق تکریت کی آزادی کے لیے داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد سے مدد نہیں مانگے گا-

اہل ییت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ہادی العامری نے کہا کہ عراق کی مشترکہ مسلح افواج جلد ہی ایک نئی اسٹریٹیجی کے ساتھ تکریت شہر پر حملہ کریں گی اور اس شہر کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیں گی- انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کو تکریت کی آزادی کے لیے داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے- ہادی العامری نے مزید کہا کہ اتحادی طیاروں کی شرکت سے مختلف مشکلات پیدا ہوں گی - عراق کی البدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اسی طرح یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ تکریت میں عراقی فوجیوں کی سست پیش قدمی، داعش کی جانب سے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی وجہ سے ہے کہا کہ اسی وجہ سے عراقی فورسز نے تکریت کی آزادی کے لیے نیا منصوبہ تیار کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲