27 مارچ 2015 - 13:08
داعش نے انصار اللہ کے دو سپاہیوں کو ذبح کر دیا+ تصاویر

دھشتگرد ٹولے داعش نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے دو سپاہیوں کو ذبح کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کے دو سپاہیوں کو ذبح کر دیا ہے۔
اس دھشتگرد ٹولے نے سعودی عرب کے یمن پر کئے گئے حملے کے دوران ہی انصار اللہ کے سپاہیوں کو ذبح کئے جانے کی تصاویر شائع کیں۔
داعش نے اعلان کیا ہے کہ ’’ولایت عدن‘‘ میں ان دو سپاہیوں کے سر قلم کئے گئے ہیں۔
دھشتگرد گروپ داعش نے اس سے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ وہ یمن کے دار الحکومت صنعاء میں موجود ہے تاہم گزشتہ جمعہ کو یمن کی دو شیعہ مساجد میں اس گروہ کے ذریعے کئے گئے خود کش حملوں سے داعش کا یہ دعویٰ ثابت ہو گیا۔

واضح رہے کہ یمن میں انصار اللہ تحریک کے ذریعے لائے گئے عوامی انقلاب کے فورا بعد ہی سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اس ملک پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تاہم ۲۸ افراد شہید اور ۳۳ زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲